
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ ملاقات میں سیاسی کشیدگی، پارٹی تحفظات، اور پنجاب حکومت کے طرزِ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی تحمل، شائستگی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے فروغ پر زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے پنجاب حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ا
س دوران وزیراعظم نے صدرِ مملکت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے اور پنجاب حکومت کے حوالے سے قیادت سے مشاورت بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی برداشت، رواداری اور عزت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نہ گالم گلوچ کی سیاست کے قائل ہیں، نہ ہی بلیک میلنگ کی۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ حالیہ سیاسی کشیدگی کے دوران (ن) لیگی قیادت کی خاموشی پر انہیں افسوس ہوا۔
ان کا موقف تھا کہ اتحادی ہونے کے ناطے لیگی قیادت کو مداخلت کر کے کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News