Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا

Now Reading:

ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ ابتدائی چند اوورز کے بعد ختم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔

نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، میچ کو پہلے 46 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، بارش رُکنے کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کی بیٹرز حریف بولرز کے خلاف اچھا کھیل پیش نہ کرسکیں۔

عمیمہ سہیل 3، منیبہ علی 22 اور سدرہ امین 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ کھلاڑیوں کو بارش کی وجہ سے پھر میدان سے باہر جانا پڑا، دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان ویمن ٹیم کی مزید دو وکٹیں گریں، 25 اوورز کے اختتا م پر پاکستان کا اسکور 5 وکٹ پر 92 رنز رہا۔

عالیہ ریاض 28 اور سدرہ نواز 6 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں۔ اس موقع پر بارش اور پھر گیلے میدان نے کھیل کودوبارہ شروع ہونے نہ دیا اور میچ ختم کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر