Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ

Now Reading:

ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شوکت عباس نے دہشتگردی سے متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔

اُن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صاحبزادہ سجاد، ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ افتخار علی شاہ اور ایس پی سی ٹی ڈی بنوں فضل واحد خان بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی نے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور واقعے میں ملوث ممکنہ سہولتکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ تفتیشی ٹیمز نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ دی جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے کہا کہ نہتے ریکروٹس پر حملہ کرنے والے خوارج کسی بھی قسم کے رحم کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے سہولتکاروں اور پس پردہ کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی رپورٹس کی روشنی میں تمام پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کسی قسم کا سانحہ رونما نہ ہو۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی نے گزشتہ روز کے حملے کے فوری اور مؤثر جواب پر ایلیٹ کمانڈوز، ایس ایس جی اور سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیمز کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ ان فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت حملہ آوروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر