وانا: کیڈٹ کالج وانا میں خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے جس کے تازہ ترین ویڈیو مناظر بھی منظرِ عام پر آگئے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار نہایت بہادری اور احتیاط کے ساتھ طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 350 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے جب کہ تمام کیڈٹس محفوظ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی حکمتِ عملی اور احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔
آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں جب کہ کالج میں اس وقت بھی تقریباً 300 افراد موجود ہیں جنہیں بحفاظت نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
