آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے، وزیرا عظم شہبازشریف نے بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں ہماری ساتھ کھڑی رہیں۔
آرمینیا سے جنگ میں کامیابی پر یوم فتح کی 5ویں سالگرہ پر باکو میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ آذر صدر صدر ایلہام علیئوف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے غیورعوام نے دشمن سے اپنی آباؤ اجداد کی سرزمین واپس چھین لی۔ ان کا کہناتھاکہ صدر ایلہام علیئوف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بے مثال ہیں۔
شہبازشریف نے کہا ہے کہ اس جنگ میں ہماری افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی سربراہی میں دشمن کو حیران کردینے والا ردعمل دیا اور 7 طیارے گرا دیے۔
وزیراعظم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کرانے اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا جنگ میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
آذر صدر ایلہام علیئوف
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذر صدر ایلہام علیئوف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے 44 روزہ جنگ کے دوران آذربائیجان کے ساتھ جس حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار پاکستانی فوجی ہمارے ساتھ آزادی اسکوائر میں شریک ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 3 ممالک آذربائیجان ، ترکیہ اور پاکستان کے عوام اور افواج کے اتحاد کی علامت ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ، آذربائیجان اور پاکستان ایک خاندان کی طرح ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان 3 ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ان کا کہناتھاکہ آذربائیجان کے سپوتوں نے اپنے وطن کا دفاع کیا، آذربائیجانی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد دیتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
