Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی

Now Reading:

پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی

پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ۔ یہ ٹیکنالوجی  کراچی کے ایکسپو سینٹر میں  پاک بحریہ کی پائمیک نمائش کے دوران  متعارف کرائی گئی۔

یہ گن ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں آنے والے تمام کمرشل ڈرونز کو ناکارہ بناسکتی ہے۔ اس کے ذریعے  سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کو روکا یا تباہ کیا جا سکتاہے ۔

’’سفرا ڈرون جیمنگ گن‘‘نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیارکی گئی ہے ۔ جس نے ’’کامی کازی‘‘ ڈرون ناکارہ کرنا شروع کر دیے۔

جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کر دیتی ہے۔

اس گن  کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتاہے۔

Advertisement

گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلو میٹر کی رینج میں کام کرتی ہے۔ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر