Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان

امیرِ جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمان نے ریڈ لائن بس منصوبے کو شہر کے عوام کے لیے وبالِ جان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت نے کراچی کو تباہ حال کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، مگر اقتدار پر قبضہ خرید و فروخت کے ذریعے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ اور اطراف کے علاقوں کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 ان کے مطابق یہ منصوبہ غلط انداز میں بنایا جا رہا ہے، اور اگر مکمل بھی ہو گیا تو حکومت ہر گھنٹے میں ایک بس بھی نہیں چلا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر صرف 25 ہزار لوگوں کے لیے پورا علاقہ برباد کر دیا گیا، اور پیپلزپارٹی حکومت نے کراچی کو ترقی دینے کے بجائے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے منتخب اراکین کو خرید کر میئر کے عہدے پر قبضہ کیا، جو جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں واضح طور پر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، مگر ان کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں کراچی کے لیے کچھ نہیں کر رہیں، مگر جماعت اسلامی خدمت کے جذبے سے عوام کے درمیان موجود ہے، چاہے اقتدار میں ہو یا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بنوقابل پروگرام کے ذریعے جماعت اسلامی نے 40 سے 50 ہزار بچوں کو فارغ التحصیل کیا، جو اس بات کا بوت ہے کہ جماعت اسلامی صرف تنقید نہیں بلکہ عملی کام بھی کر رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن وڈیروں کی طرح نہیں جو آتے ہیں، لوٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، بلکہ وہ عوام کے ساتھ رہ کر ان کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے پر نااہل اور کرپٹ لوگوں کی حکومت مسلط ہے، پیپلزپارٹی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر