کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری نے مریضوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔
صبح 8 بجے کی شفٹ والے بیشتر ڈاکٹرز 10 بج کر 30 منٹ تک بھی اسپتال نہیں پہنچے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کے اچانک دورے کے دوران زیادہ تر پروفیسرز اور ڈائریکٹرز غیر حاضر پائے گئے، جس پر 40 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اوپی ڈی، آرتھوپیڈک، نیوروسرجری، میڈیکل آئی سی یو، وارڈ 23، ڈینٹل اور ای این ٹی اوپی ڈی میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز غیر حاضر تھے۔
مریضوں اور ان کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ سے فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
