Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب

Now Reading:

بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب

 بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان مخالف فالس فلیگ آپریشن کا پرانا ہتھکنڈہ بے نقاب ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے آج صبح سے ہی پاکستان کے خلاف جھوٹ، بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کی نئی لہر شروع کر دی جس کا مقصد عوامی توجہ کو بھارت کے اندرونی بحرانوں سے ہٹانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا نے اترپردیش اور حیدرآباد کے مقامی دہشت گردوں کو پاکستان سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم ابتدائی تحقیقات میں واضح ہو گیا کہ گرفتار افراد بھارت کے اپنے شہری ہیں۔

ذرائع کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کے بعد بھارتی پولیس کا ابتدائی مؤقف سلنڈر دھماکے کا تھا مگر چند ہی گھنٹوں بعد بھارتی میڈیا نے اچانک بیانیہ تبدیل کر کے پاکستان مخالف مہم شروع کر دی۔

بھارتی چینلز نے پاکستانی اسلحے، کیمیکل اٹیک اور درآمدی دھماکہ خیز مواد جیسے بے بنیاد دعوے نشر کیے۔ اس دوران بیسیوں جعلی کہانیاں اور نامعلوم ذرائع کے حوالے سے گمراہ کن رپورٹس بھی نشر کی گئیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور میڈیا مل کر اپنے داخلی سیاسی و معاشی بحران سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے فالس فلیگ آپریشنز کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا کردار ہمیشہ کی طرح مشکوک اور غیر ذمہ دارانہ رہا ہے، جو غیر مصدقہ خبروں اور جھوٹے الزامات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری کو بھارتی پروپیگنڈے کے حقیقی عزائم سے آگاہ کرتا رہا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے عوام کو فریب میں رکھ کر داخلی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے ایک بار پھر حقائق اور زمینی حقیقتوں کے سامنے دم توڑ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر