کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔
کراچی میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے مندوبین اور شرکا سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ تین گلوبل ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا ہے، جبکہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ سمندری تجارت کو فروغ ملے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے اور وزارت خزانہ معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
