نیویارک: نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنی عبوری ٹیم کے ارکان کا اعلان کردیا، ٹیم کی تمام ارکان خواتین پر مشتمل ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کا میئر بننا میرے لیے فخر کی بات ہے، اب نیویارک کے شہری میری ذمہ داری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے جو کام میرے سپرد کیا ہے، میں اسے روز احترام اور دیانت سے انجام دوں گا۔
نومنتخب میئر نے کہا کہ شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش ہوگی۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے عوام ایسی حکومت کے مستحق ہیں جس پر وہ اعتماد کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حلف برداری کے بعد یکم جنوری کو شہر کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
