لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم نے کہا ہے کہ بڑی اننگز کھیلنے کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ دباؤ میں بیٹنگ کرنا ہمیشہ ایک امتحان ہوتا ہے، مگر یہیں سے کھلاڑی کی اصل صلاحیت سامنے آتی ہے، خود پر اعتماد رکھا اور بھرپور محنت کے بعد اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، آغاز میں بیٹنگ مشکل تھی، اسپنرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا لیکن صبر اور پلان کے ساتھ کھیل آگے بڑھایا اور کامیابی حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔
بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love
Thankful for those who believed when it was quiet pic.twitter.com/OV8faTLMyS— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان ٹیم کو ہر شعبے میں مستقل مزاجی لانا ہوگی، پاور پلے میں کارکردگی اور اسٹرائیک روٹیشن بہتر بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
بابراعظم نے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو آئندہ میگا ایونٹ کی کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہوگی۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شائقین کی خواہشات کو پورا کریں اور ایسا کھیل پیش کریں جس سے قوم کو فخر محسوس ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
