پاکستان نے بنگلادیش کو ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں 8-2 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے اس میچ کو یادگار بنا دیا، جس میں احمد ندیم اور افراز نے دو دو گول اسکور کیے، جبکہ کپتان عماد بٹ نے بھی ایک گول اسکور کیا۔
اس کے علاوہ غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
بنگلادیش کی طرف سے حذیفہ اور امیرالسلام نے ایک ایک گول اسکور کیا لیکن پاکستانی دفاعی لائن اور گول کیپر نے انہیں مزید کوئی موقع نہ دیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی نے ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فتح پاکستان ہاکی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، اور کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہاکی سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کا آخری میچ 16 نومبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
