لاہور: مستقل تنقید کی زد میں رہنے والے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ناقابل شکست 11 رنز بنا کر بابر اعظم ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
انھوں نے 130 اننگز کھیل کر 4234 بنا کر بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، اس سے قبل روہت شرما 159 اننگز کھیل کر 4231 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان تھا، جو اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا ہے۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم کو روہت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔
بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
