Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق

Now Reading:

میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق

 میکسیکو: ہیروسِلو (Hermosillo) میں ایک سپر اسٹور میں خوفناک دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شمال مغربی شہر ہیروسِلو (Hermosillo) میں ہفتے کی رات ایک سپر اسٹور میں خوفناک دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ مقامی “Waldo’s” نامی ڈسکاؤنٹ اسٹور میں ہوا، جہاں درجنوں خریدار اور ملازمین موجود تھے۔ دھماکے کے فوری بعد پورا اسٹور آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

سونوڑا ریاست کے گورنر الفانسو دورازو (Alfonso Durazo) نے بتایا کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی وجہ دھوئیں اور زہریلی گیسوں کا سانس میں داخل ہونا تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجوہات کا ابھی تعین نہیں ہو سکا، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ گیس لیکیج یا اسٹور کے اندر موجود آتش گیر مواد کے باعث پیش آیا۔

Advertisement

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور طبی عملے نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر