اسلام آباد : حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے موجودہ اجلاسوں میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے موجودہ اجلاسوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ پیپلز پارٹی کو فراہم کر دیا گیا ہے، اور ان کی رائے موصول ہونے کے بعد مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت ترمیم کا حتمی مسودہ پارلیمان میں پیش کرنے سے قبل اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی، جبکہ پی ٹی آئی سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی (ف) سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر اپوزیشن نے اتفاق نہ کیا تو حکومت نمبرز گیم دیکھ کر ترمیم متعارف کرائے گی۔
اتفاق رائے کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں کے دوران سیاسی رابطے اور مشاورتی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
