Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گردوں کی جانب سے کیڈٹ کالج پر حملے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں نے کیا، جو کیڈٹ کالج کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش میں تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چوکس سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی پیش قدمی کو روک دیا۔

 ناکامی پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو کالج کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دیا، جس سے مرکزی گیٹ منہدم ہو گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو جزوی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بہادرانہ کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ تین دہشت گرد کالج کے ایڈمن بلاک میں محصور ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ تمام خطرات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Advertisement

فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے آقاؤں سے رابطے میں تھے، اور یہ حملہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کو دہرانے کی مذموم کوشش تھی۔ ان کا مقصد سابقہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی مسلسل موجودگی طالبان حکومت کے دعووں کی نفی کرتی ہے۔ پاکستان کو افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان سے دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر