Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Now Reading:

وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے کیڈٹ کالج پر فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزمِ استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی مذمت اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنۂ خوارج کے حملے کو ناکام بنایا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور مستعدی کے ساتھ دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ قوم کو اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنانے پر ہم اپنی فورسز کی جرات و قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر