Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا

Now Reading:

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الحامد الرویلی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو “کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسیلنٹ کلاس)” سے نوازا گیا۔

 یہ اعلیٰ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعلقات کے فروغ میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

Advertisement

سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر سعودی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعاون کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر