ملک بھر میں چینی کی قیمتوں نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، کئی شہروں میں فی کلو چینی 220 روپے تک جا پہنچی ہے۔
سرگودھا، کراچی، راولپنڈی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مجموعی اوسط قیمت معمولی کمی کے باوجود خطرناک حد تک بلند ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سرگودھا میں چینی 23 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے۔
دستاویز کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو جبکہ حیدرآباد میں 195 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد قومی اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے فی کلو ہوگئی۔
ایک سال قبل یہی اوسط قیمت 132 روپے 47 پیسے تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال میں چینی 56 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمتیں حد سے تجاوز کر چکی ہیں، جہاں صارفین کو فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
