اسلام آباد : سپریم کورٹ کے کیفے ٹیریا میں دھماکے کےنتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا ہے کہ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں قائم کینٹین میں اے سی گیس کا دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کو پمز ہسپتال جبکہ 9 کو پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے۔
آئی جی کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے تصدیق کی کہ کینٹین میں گزشتہ تین دن سے گیس لیکج کی شکایت موجود تھی، اور اے سی کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔ ماہرین نے بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ دھماکہ گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔
اے سی ٹیکنیشنز سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے متاثرہ عمارت کی مکمل اسکریننگ مکمل کر لی ہے۔
آئی جی علی ناصر رضوی خود سپریم کورٹ پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لے چکے ہیں۔ زرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے کیفے ٹیریا میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
