Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف

Now Reading:

مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف

 لندن: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے افغان طالبان ریجیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو فوجی آپریشن واحد حل ہوگا۔

وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان سرحد پار سے دراندازی بند نہ ہوئی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی اور حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں فوجی کارروائی آخری حل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

وزیردفاع نے بتایا کہ افغان طالبان حملے بند کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں، جبکہ بھارت کابل پر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

Advertisement

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کو دہشت گردی میں الجھائے رکھے، تاہم مذاکرات میں پیش رفت کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سرحدی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر