اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے کا پہیہ جام ہوگیا۔ انجینیئرز کی جانب سے طیارہ کلیئرنس نہ دینے کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں،
جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے مختلف مقامات کے لیے آٹھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی کے 601، اسکردو جانے والی پی کے 451، اور دبئی جانے والی پی کے 233 شامل ہیں۔
اسی طرح، گلگت سے اسلام آباد آنے والی پی کے 602، اسکردو سے آنے والی پی کے 452، اور دبئی سے واپس آنے والی پی کے 234 بھی منسوخ ہو گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
