نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں واقع ٹونگریرو نیشنل پارک میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ ہفتے کے روز پارک کے جنوبی حصے میں بھڑکی، جس پر قابو پانے کے لیے چھ فائرفائٹر ٹرک، پانچ واٹر ٹینکرز، چھ ہیلی کاپٹر اور دو طیارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی شدت تیز ہواؤں کے باعث بڑھ رہی ہے، تاہم آبادی والے علاقے فی الحال خطرے سے محفوظ ہیں۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقے سے چالیس ہائیکرز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔
محکمۂ جنگلات کے مطابق آگ نے گھنے درختوں اور قدرتی پگڈندیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، اور پارک کو عوام کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق خشک موسم اور تیز ہوائیں آگ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنی ہ
یں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
