
کینیڈا کے صوبے کیوبک میں اب کچھ سرکاری ملازمین حجاب نہیں پہن سکیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبک میں دوران ملازمت ججز ، پولیس اہلکار وں اور ٹیچرز کے اسکارف پہنے پر پابندی لگادی گئی۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر کیوبک کے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
سرکاری افسران کو کام کے دوران مذہب کو ظاہر کرنے والے لباس اور دیگر مذہبی علامتی چیزوں کے استعمال سے روکنے کے حوالے سے یہ بل کافی عرصے سے زیر بحث تھا۔
ابتدائی طور پر کیوبک صوبے نے 2017 میں بھی سرکاری افسران پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی تھی اور اس کے بعد مذہبی علامات پر پابندی پر قانون سازی چل رہی تھی۔
نئے بل کے تحت سرکاری ٹرانسپورٹ کے ملازمین بھی مذہبی علامات کو استعمال نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
مذہبی علامات پر پابندی کے اس نئے قانون سے سب سے زیادہ مسلمان اور خاص طور پر مسلمان خواتین متاثر ہوں گی اور بل پر کینیڈا کی کئی مسلمان تنظیموں نے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News