Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس ایب ایپلیکیشن سے متعلق سیکیورٹی خدشات

Now Reading:

فیس ایب ایپلیکیشن سے متعلق سیکیورٹی خدشات

صارفین کی عمر تبدیل کر کے دکھانے والی مشہور اپیلیکشن فیس ایب سے متعلق خوفناک سیکیورٹی خدشات سامنے آگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فیس ایپ کے ذریعے کمپنی کو دنیا بھر سےتقریباً 15 کروڑ لوگوں کی تصاویر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

فیس ایپ روسی کمپنی کی زیرملکیت موبائل ایپلیکشن ہے جو اب 121 ممالک میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فیس ایپ استعمال نہ کریں کیونکہ اُن کی تصاویر کو جب چاہیے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

دوسری جانب فیس ایپ کمپنی کے ترجمان نے صارف کا ڈیٹا فروخت کرنے یا اُسے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین ایپ میں لاگ ان ہوتے ہیں جس کے بعد ہمارے پاس کسی ایسے ڈیٹا کی رسائی نہیں جو شناخت کو ظاہر کرے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق کسی بھی صارف کی تصویر 48 گھنٹے بعد سسٹم خودبہ خود حذف کردیتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی روس میں قائم ضرور ہے مگر حکومت کو ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے فنکار’ فیس ایپ‘ کا استعمال کرتے ہوئے خود پہ بڑھاپا طاری کرچکے ہیں اور ان دنوں فیس ایپ انتہائی مقبول ہے، ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات بھی اپنی بڑھاپے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر