
ہسپانوی شہر پامپلونا میں ’سان فرمن فیسٹیول ‘کے ساتویں روز بیلوں کی ٹکر سے 5 افرادزخمی ہوگئے ۔
ریڈکراس کے مطا بق ہسپانوی شہر پامپلونا میں جاری قدیم روایتی میلے کے ساتویں روز بیلوں کی ٹکر سے 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
’سان فرمن فیسٹیول ‘ہسپانوی شہر پامپلونا میں ہر سال چھ سے چودہ جولائی تک منایا جاتا ہے۔ اس فیسٹیول کی پہچان بیلوں کی دوڑ ہے، جسے ہسپانوی زبان میں’ اینسیئیرو‘ کہا جاتا ہے۔
’سان فرمن فیسٹیول ‘ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد تنگ گلیوں میں نصف ٹن وزنی جانوروں کے سامنے بھاگتے ہیں جبکہ ریس میں بھاگنے والے افراد روایتی سفید کپڑوں میں ملبوس ہوتے ہیں اور انہوں نے گلے میں سرخ اسکارف یا مفلر پہنا ہوا ہوتا ہے۔
اس دوڑ کے لیے شہر میں ایک خصوصی بُل رنگ تعمیر کیا جاتا ہے تاکہ بیل صرف ایک خاص راستے میں ہی دوڑ سکیں اور آبادی میں داخل نہ ہو سکیں۔ اس راستے کا اختتام ایک بل فائٹنگ ایرینا میں ہوتا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں ایک بل فائٹر موجود ہوتا ہے اور اس لڑائی کا اختتام اس جانور کی ہلاکت پر ہوتا ہے۔ جبکہ بھاگنے والے شائقین بیلوں کے سامنے ہارن بجاتے ہیں ۔
درحقیقت ’سان فرمن ‘ایک مذہبی تہوار تھا، جو گزشتہ کچھ برسوں سے ایک میلے کی سی صورت اختیار کر گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News