
برطانیہ میں اٹھارہ سالہ مسلمان لڑکی نے پہلی بار حجاب پہن کر گُھڑ دوڑ کی ریس جیت کر تاریخ رقم کردی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 سالہ خدیجہ ملاح نے گڈوڈ میں پہلی بار گھڑ دوڑ کی ریس میں حصہ لیا اور ریس جیت کر تاریخ رقم کردی ہے ۔
خدیجہ ملاح کی کامیابی پر اس کے گھر والے اور دوست احباب خوشی سے نہال ہیں۔
خدیجہ ملاح یونیورسٹی میں مکینیکل انجیئنرنگ کی پڑھائی شروع کرنے والی ہیں تاہم اُن کا کہنا ہے کہ گھڑ سواری کے کیریئر کو آگے بڑھانےکے لئے وہ امیچر جوکی کا لائسنس حاصل کریں گی۔
واضح رہے کہ خدیجہ ملاح حجاب میں گھوڑوں کی دوڑ جیتنے والی پہلی برطانوی جوکی بن گئی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News