Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر مینشن: بانی پاکستان کا آبائی گھر

Now Reading:

وزیر مینشن: بانی پاکستان کا آبائی گھر
Wazir Mansion

بانیِ پاکستان محمد علی جناح25دسمبر 1876 کو کراچی کے جس گھر میں پیدا ہوئےاسے وزیرمینشن  کے نام سے جانا جاتا ہےاور یہ  کراچی کےاولڈ سٹی ایریا کے علاقے کھارادر میں واقعہ ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح 1890 تک یہاں قیام پذیر رہے، قائد اعظم کے تمام بہن بھائیوں کی ولادت بھی اسی عمارت میں ہوئی۔

سن 1953 میں حکومت پاکستان نے عمارت کو اس کے مالک سے خرید کر باقاعدہ قومی ورثے کا درجہ دے دیا۔اس کے گراونڈ فلور کو ریڈنگ ہال جبکہ پہلی منزل کو گیلری بنایا گیا اور 14 اگست 1953 کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔

ایک گیلری کا اضافہ اس وقت کیا گیا جب 1982 میں قائد اعظم کی ایک اور بہن شیریں جناح نے مزید تاریخی نوادرات ’قائد اعظم ریلکس کمیشن ‘کے حوالے کیں۔

دو منزلوں پر مشتمل گیلریوں میں قائداعظم کا فرنیچر ، ان کے کپڑے ، ان کی اسٹیشنری ، ان کی ذاتی ڈائری اور ان کی دوسری بیوی رتن بائی کے استعمال کی اشیا کی نمائش کی گئی ہے۔

Advertisement

سب سے اہم اثاثہ جو وزیر مینشن کے علاوہ کہیں اور میسر نہیں وہ قائداعظم کی قانون کی کتابیں ہیں جن کی مدد سے وہ مقدمات کی پیروی کیا کرتے تھے۔

1992میں جنوبی افریقاکے انقلابی رہنما نیلسن منڈیلا جب پاکستان تشریف لائے تو انہوں نےوزیر مینشن کا دورہ کیا اور تاریخی کلمات لکھے جو اب تاریخ کا حصہ  ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر