
کراچی کا ٹریفک دنیا کے ٹریفک کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے جس کی وجہ سے ہمیں ٹریفک جام کا ایک بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے لیکن کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ جب ہم دنیا کے ٹریفک جاموں سے اس کا موازنہ کریں تو یہ کچھ بھی نہیں ہے۔
ٹریفک کے رش کے دوران کراچی میں ایک یا دو گھنٹے تک پھنسنا ایک معمول ہے لیکن کچھ مثالوں سے میں آپ کو بتاتی چلو کہ کراچی کی ٹریفک دنیا کے ٹریفک کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔
:بربر،انڈونیشیا
جولائی 2016 میں انڈونیشیا میں ٹریفک جام 35 گھنٹوں تک جاری رہا اور یہ سب سے خوفناک ٹریفک جام تھا جو بریکسٹ” کے نام سے جانا جاتا ہیں اور یہ تین روزہ ٹریفک تھا جس میں ٹریفک جام میں پھنس جانے کے بعد بارہ افراد کی موت ہوگئی تھی۔
اس ٹریفک کے دوران 12 افراد موت کا شکار ہوئے جن میں سے 5 افراد روڈ کراسنگ کے دوران ہلاک ہوگئے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی وجہ سے ایک 14 سالہ عزیزہ بھی فوت ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ اس ہفتے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
:بیجنگ،چین
62 میل لمبی ٹریفک جام دوسرے نمبر پر ہے جو ناقابل یقین 12 دن تک جاری رہا۔یہ ٹریف اگست سن 2010 کے بیجنگ تبت ایکسپریس وئے پر ہوا تھا ، جس کے لئے اس سفر طے کرنے میں تین دن کا وقت لگا تھا۔
:یتھل،نیو یارک
اگست 1969 میں بیتھل ، نیو یارک کی سڑکیں تین دن کے لئے بند تھیں اور یہ ووڈ اسٹاک میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول کی وجہ سے ہوا تھا۔ آرٹس فیسٹیول کی وجہ اس میلے میں 500،000 افراد شریک ہوئے جو متوقع ہجوم سے 10 گنا زیادہ تھے۔ نیویارک تھرو وے 30 کلومیٹر سے زیادہ سفر طے کرنےکے لیے اداکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریے فیسٹیول میں بھیجا گیا تھا۔
:ہوسٹ ، ٹیکساس
ستمبر 2005 میں گلویسٹن سے ڈلاس تک سمندری طوفان آنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ، پچیس لاکھ افراد کو 100 میل ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا۔ 48 گھنٹوں تک ہجوم جاری رہا یہاں تک کہ موٹرسائیکل سواروں کو 300 میل کے راستے کو طے کرنے کے لیے 24 گھنٹے تک پھنسے رہنا پڑا تھا۔
:شکاگو، یو ایس
فروری 2011 میں شکاگو میں سب سے طویل ٹریفک جام ہوا۔ گنیز ورلڈ آف ریکارڈ کے مطابق ، تاریخ میں سب سے طویل ٹریفک جام بتایا گیا جو 109 میل کا تھا اور یہ ٹریفک 12 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا تھا۔
:لیون پیرس ، فرانس
فروری 1980 میں پیرس کی تاریخ میں یہ سب سے طویل ٹریفک جام ریکارڈ کیا گیا جو 180 کلومیٹر لمبا تھا۔
:جرمنی
اپریل 1990 میں تاریخ کی سب سے بڑی ٹریفک جام کے طور پرریکارڈ کیا گیا تھا کیونکہ جب کاروں کی تعداد ریکارڈ کی گئی تو ، 12 اپریل 1990 کو جرمنی میں ایک اندازے کے مطابق 18 ملین کاریں مشرق و مغرب کی سرحد پر کھڑی کی گئیں جبکہ اوسطاً دن میں صرف 50،000 گاڑیاں ہوتی ہیں۔
:ماسکو، روس
نومبر 2012 میں موسم سے وابستہ ایک اور ٹریفک جام ہوا تھا لیکن روس کی تاریخ میں یہ سب سے طویل ترین ٹریفک تھا۔2012 میں ، روس کے ماسکو ، میں موسم سرما کے طوفان نے تباہی مچا دی تھی اور اس وجہ سے شدید ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا جو تین دن تک رہا۔
چنانچہ پوری دنیا کے بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کی مثالیں موجود ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں ٹریفک کے ضوابط سے پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کا خیال رکھنا چائیے تاکہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News