
دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاحت منایا گیا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اس دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے محکمہ سیاحت، ڈبلیو ڈبلیو ایف، یو این ڈی پی اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گلگت بلتستان میں یومِ سیاحت کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سیاحت فدا خان نے شرکت کی۔
یومِ سیاحت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کےمواقع موجود ہیں اور امن امان قائم کی صورتحال بہتر ہونے سے لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں جس سے روزگار کے مواقعے بھی میسرہوتے ہیں۔
صوبائی وزیر سیاحت فدا خان کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں انفراسٹکچر کا نظام بہتر نہ ہو نے کی وجہ سے سیاحت کے شعبے پر منفی اثرات پڑے تھے اب صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے سڑکوں کا نظام بہتر بنایا ہے۔
گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اگر سیاحت کے شعبے پر مذید توجہ دی جائے تو ملکی معیشت پر مثبت اثرات کے ساتھ بے روزگاری کی شرح میں واضح کمی آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News