ہانگ کانگ کی 96 سالہ بزرگ خاتون نے ایشیا کی بزرگ ماڈل کا خطاب حاصل کر لیا۔
96 سالہ ایلس پینگ نے ماڈلنگ کی دنیا میں 93 سال کی عمر میں قدم رکھا، عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ فیشن ماڈل 20 سے 30 سال کے دوران اپنے کیریئر کا آغاز کرتی ہیں، لیکن 96 سالہ ایلس پینگ نے ماڈلنگ اس وقت شروع کی جب وہ 93 سال کی عمر کو پہنچ چکی تھی۔
ایلِس کی پوتی نے ایک آن لائن اشتہار دیکھا جس میں 65 سال کے سینیئر ماڈل درکار تھے اور وہاں انہوں نے اپنی دادی کی تصاویر بھیج دیں۔
اس کے بعد فیشن ایجنسی نے ایلس کو تصاویر لینے کے لیے بلایا۔ اس پر ایلس نے ماڈلنگ نہ جاننے کے باوجود بہترین صلاحیت دکھائی۔
ناقدین نے سراہتے ہوئے کہا کہ ان میں فطری طور پر ماڈلنگ کے خواص موجود ہیں۔ اس طرح انہیں کام ملتا رہا اور اب انہیں ایشیا کی بہترین عمررسیدہ ماڈل کا خطاب دیا گیا ہے.۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
