دبئی میں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو کا شاندار انعقاد کردیا گیا

دبئی میں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو کا شاندار انعقاد 12 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر شو میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑی ساز کمپنیوں اور آٹو ڈیلرز نے شرکت کی اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں ۔
سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو کے دوران عام گاڑیوں کے علاوہ چمچماتی لگژری گاڑیاں،الیکٹرک اور اسپورٹس کاریں بھی پیش کی گئیں جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
انٹرنیشنل موٹر شو میں دور دراز سے تعلق رکھنے والےبھی شرکت کر رہے ہیں اور اس شو کے دلچسپ اور خوبصورت ڈزائین پر مشتعمل گاڑیوں کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔
سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو ایونٹ پانچ روز پر مشتعومل ہے جو16نومبر تک جاری رہے گا۔
دبئی میں گلوبل ولیج فیسٹیول کا انعقاد
یاد رہے کہ دبئی میں دیگر نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں فیشن شوبھی شامل ہیں جس میں مختعلف ملکوں سے تعلقوں رکھنے والے ڈزائینر نے شرکت کی تھی اور ماڈلز نے اُن کے ملبوسات کو پہن کر ریپ پر جلوے بکھیرے تھے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عالمی دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے ایک کاؤنٹ ڈاؤن تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تقریب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کو دنیا کے ایک بڑے ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کا شدت سے انتظار تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین قائم کیا جاے گا جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
تقریب میں دبئی ایکسپو کے حوالے سے تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News