
ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امیر ترین افراد میں ایک عادت مشترک پائی گئی اور وہ تھی مطالعا کرنا۔ یہ بات دنیا کے 1200 امیر ترین افراد پر کی گئی ریسرچ سے سامنے آی-
مطالعے کے سربراہ اسٹیو سیبول ہیں، انہوں نے تین دہائیوں کے دوران ان افراد کے انٹرویوز کیے جس میں انہوں نے اخض کیا کہ یہ تمام لوگ پڑھ کر خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔
اسٹیو مزید لکھتے ہیں کہ ‘آپ کسی بھی امیر شخص کے گھر جائیں، سب سے پہلے آپ وہاں موجود کتابوں کی ایک بڑی سی لائبریری نوٹس کریں گے جسے انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔’
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مڈل کلاس لوگ ناولز، ٹیبلائیڈ اور تفریحی میگزینز پڑھتے ہیں لیکن امیر لوگ تفریح حاصل کرنے کےبجائے تعلیم حاصل کرنا پسند کرتے ہیں۔
ان کے مطابق ارب پتی وارن بفٹ اپنا 80 فیصد وقت پڑھنے میں لگاتے ہیں۔
ایک اور مشہورومعروف کتاب کے مصنف تھامس کورلی کا کہنا ہے کہ 67 فیصد امیر افراد روزانہ ایک گھنٹہ یا اس سے بھی کم وقت ٹی وی دیکھتے ہیں جبکہ صرف 23 فیصد غریب افراد اس وقت کو 60 منٹ سے کم رکھ پاتے ہیں۔
ان کے مطابق چھ فیصد امیر افراد رئیلٹی شوز دیکھتے ہیں جبکہ غریبوں میں یہ شرح 78 فیصد ہے۔
اسٹیو کے مطابق زیادہ تر امیر ترین لوگ اعلیٰ باضابطہ تعلیم کم ہی حاصل کرتے ہیں لیکن وہ کالج کے بعد خود کو تعلیم یافتہ بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News