Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈلیوری رائیڈرز آڈرز پہنچانے کیلئے پرعزم

Now Reading:

ڈلیوری رائیڈرز آڈرز پہنچانے کیلئے پرعزم
ڈلیوری

ہوم ڈلیوری کی ہاں ہونے پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کے اونز اور پریشر ککر ز نے بھی کام شروع کردیا ہے۔

ڈلیوری رائیڈرز آرڈرز گھر کے در پر پہچانے کو پرعزم ہیں جبکہ بیکریز میں بھی کیک اور دیگراشیا کی بیکنگ جاری ہے ۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن سے بند روزگار کے در کھلنے لگے جس کی بنا پر  سندھ میں  ہوٹلز کے چولہے جلادئیے گئے ،بیکریز اور تندوروں نے کام شروع کردیا۔

 حکومت نے درآمدی فیکٹریز کو بھی گرین سگنل دیدیا جبکہ  کراچی میں کل سترہ صنعتوں کو کام کی اجازت مل گئی ہے  لیکن  کورونا  وائرس کے سبب حفاظتی انتظامات یقینی بنانا ہونگے۔

لاک ڈاؤن سے بند روزگار کے در کھلنے لگے

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے جبکہ  احکامات کے تحت 14 ٹیکسٹائل ملز اور 3 انجینئرنگ ملز کام شروع کرسکیں گی  اور تمام کارخانے کورونا سے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے پابند ہونگے ۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ  ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن بنایا جائے، واضح رہے کہ کراچی میں فیس ماسک کی پابندی لازمی قرار دی جاچکی ہے ۔

اس سے قبل درآمدی فیکٹریز نے ایکسپورٹ آرڈرز پورے کرنے کیلئے کام شروع کرنے کی درخواست کی تھی ۔

پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف دکانوں اور کاروباروں کو کام کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں جاری لاک ڈاؤن میں 25اپریل رات12بجے تک توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹریشن ،پلمبر ،بڑھئی، درزی، پرچون اسٹورز، بیکریز ،آٹا چکی، ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس، سبزیاں ،تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،اسپیئر پارٹس، پیٹرول پمپس اور آئل ڈپو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ پوسٹل کوریئر سروسز اور پک اینڈ ڈراپس کو خدمات فراہم کرنے جبکہ ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر