
وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2021کا بجٹ پیش کیا گیاہے جس کے بعد اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پاکستان بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا۔
بجٹ منظوری کے بعد پاکستانی گاڑیاں بھی 10 لاکھ سے کم کی نہیں ہوسکے گی۔
ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ گاڑیاں مہنگی ہونے کے باوجود شہریوں کی ضرورت بن چکی ہے۔
پاکستان میں گاڑیاں آخر اس قدر مہنگی کیوں ہوتی جارہی ہیں؟ اس چند وجوہات یہ ہیں:
1۔ پاکستان میں کوئی بھی گاڑی مکمل طور پر تیار نہیں ہوتی، اس کے متعدد پرزے بیرونِ ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی گاڑی کی قیمت میں ان درآمدات کا بہت عمل دخل ہے۔
2۔ پاکستان میں ایک گاڑی کی 30 فیصد قیمت اسکی ’’کٹ‘‘ کی ہوتی ہے جس میں اس کے مختلف حصے شامل ہیں۔
3۔ گاڑی کی قیمت کا 34 فیصد حصہ مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی شکل میں وصول کیا جاتا ہے جبکہ باقی 36 فیصد میں مقامی پارٹس اور اسمبلنگ پر اٹھنے والے اخراجات، گاڑی بنانے والے کا منافع اور ڈیلر کا حصہ شامل ہوتا ہے۔
4۔ گاڑیاں مہنگی ہونے کی ایک وجہ طلب ورسد میں فرق ہے ، گاڑیوں کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News