
ہلکی پھلکی نوک جھونک ہر رشتے میں ہوتی ہے اور ناراضگیاں کافی حد تک ایک اچھے تعلق کے لئے ضروری بھی ہیں تاہم ازدواجی رشتوں میں ناخوشگوار تعلقات بہت نقصان دہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پیچیدگیوں کا شکار ہونے والے ناخوشگوار رشتوں کا اثر انسانی زندگی میں کسی زہر سے کم نہیں ہوتا ہے؟
اس حوالے سے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اپنی ناخوشگوار شادی شدہ زندگی کی شکایت کرنے والے 94 فیصد مردوں کو اگلے تیس سال میں فالج کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 21 فیصد مرد ناگہانی موت کا نوالہ بن گئے ہیں۔
اس حوالے سے نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مرد حضرات جو کہ شادی کو بوجھ، برا یا غلط سمجھتے ہیں اور شادی کی وجہ سے الجھنوں کا شکار رہتے ہیں ایسے لوگوں میں فالج اور دماغ کی شریانیں بند ہونے کا خدشہ 68 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
ازدواجی زندگی کے مسائل مردوں کو مستقل اعصابی تناؤ، ڈپریشن اور بے سکونی میں مبتلا کرسکتے ہیں جن کا عمومی نتیجہ فالج، دل کے دورے اور مختلف اعصابی و جسمانی بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اس طرح کی صورتحال کا شکار ہونے والے مردوں کو طویل عرصے کے لئے میرج تھراپی کی ضرورت ہے تاکہ شادی کے حوالے سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کم کیا جاسکے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News