Advertisement
Advertisement
Advertisement

خون کی کمی کو پورا کرنے والی غذائیں

Now Reading:

خون کی کمی کو پورا کرنے والی غذائیں

کوئی انسان مکمل نہیں ہوتا ہے اس میں کچھ نہ کچھ کمی باقی رہ جاتی ہے  اور یہ ایک قدرتی نظام ہے۔

لیکن ایک کمی ایسی ہے جو کہ ہر انسان میں موجود ہوتی ہے اور وہ ہے جسم میں خون کی کمی کا ہونا۔

آج کی تاریخ میں خون کی کمی ہر انسان میں موجود ہوتی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی میں یہ کمی بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کمی کی اصل وجہ غذا ہے۔

اس دور میں جنک فوڈز اور باہر کے کھانے کا استعمال بہت زیادہ ہوگیا ہے اور خون کی کمی کی اصل وجہ پھلوں اور سبزیوں سے دوری ہے کیونکہ یہ خون کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آج ہم ایسی ہی چیزوں کے متعلق بات کریں گے جس کے استعمال سے جسم میں خون کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

1۔ گوشت کا استعمال:

گوشت کے استعمال سے بھی خون میں اضافہ ہوتا ہے ہم گوشت کا قیمہ بھی کھا سکتے ہیں۔

گوشت کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں اور کم سے کم ایک ماہ میں 2 سے 3 مرتبہ اسکا استعمال ضرور کریں۔

2۔ میوہ جات کا استعمال:

خشک میوہ جات کا استعمال انسانی جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ ان میں آئرن ایک کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے۔

یہ انسان کی جسمانی قوت اور ذہنی نشونما بھی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

3۔ انار کا استعمال:

ایک انار سو بیمار، یہ کہاوت نہیں ہے یہ حقیقت ہے کیونکہ اس پھل میں قدرتی طور پر ہر بیماری کا اعلاج موجود ہے۔

انار کا شربت یا انار کے استعمال سے اپنے جسم مین موجود خون کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔

4۔ پالک کا استعمال:

خون کی کمی دور کرنے کا بہترین گھریلو علاج ہے۔

اس میں توانائی بڑھانے والے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔اس میں غذائی اجزا وٹامن بی 12 اور آئرن موجود ہوتا ہے۔

Advertisement

5۔ کھجور کا استعمال:

آپ رات کو دودھ میں دو کھجوریں بھگو کر صبح ناشتے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں اس سے خون کی کمی دور ہوگی۔خالی پیٹ بھی کھانے سے اچھے نتائج حاصل ہونگے۔

6۔ ٹماٹر کا استعمال:

ٹماٹر کا استعمال بھی خون کی کمی دور کرنے کے لئے بہت اہم ہے، اس کو روزانہ سلاد میں استعمال کرنا چاہیے اس کے کھانے سے جسم میں ریڈ بلڈ سیلز میں اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر