انسان وہی صحتمند ہے جو ایکٹو بھی اور ہر کام میں چست اور پھرتیلا بھی ہے لیکن آج کل دفتروں میں بیٹھے رہنے کا کام زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک عام انسان کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزرتا ہے۔
اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتمند زندگی گزارنے کے لئے انسان کو ہمیشہ چلتے پھرتے رہنا چاہیئے اور ورزش، چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر یا مستقل طور پر بیٹھے رہنے سے انسانی جسم پر منفی اور متاثر کن اثرات مرتب ہوتے ہیں جو انسان کی زندگی کو کم کردیتا ہے۔
چند عام اثرات جو کہ بیٹھے رہنے کے باعث سامنے آتے ہیں جو کہ عام زندگی کے لئے بےحد خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
1۔ آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑجانا:
آنکوں کے گرد حلقے اور ان کا پھول جانا بہت زیادہ وقت ایک ایک پوزیشن میں بیٹھے رہنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔
2۔ قبض کی شکایت ہوجانا:
اگر آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو آپ کا کھانا ہضم نہیں ہوگا بلکہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے آپ کو قبض کی شکایت ہونے لگے گی۔
3۔ جوڑوں میں تکلیف:
ورزش سے جوڑوں کے امراض کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے، بالخصوص کم شدت کی ایروبک ورزشیں زیادہ مؤثر ہوتی ہیں لیکن اگر آپ بیٹھ کر اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیؓ ہین تو آپ کو ضرور جوڑوں کے درد کی شکایر ہوسکتی ہے۔
4۔ موٹاپے کا شکار ہوجانا:
زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے سے انسانی جسم میں چربی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے جس سے انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
