
آم کو پھلوں کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کھانے میں نہایت لذیذ ، صحت بحش اور فائدے مند بھی ہوتا ہے۔
جس طرح قدرت نے ہر ایک شے میں کوئی نہ کوئی فائدہ رکھا ہے اسی طرح آم کھانے کے بھی بہت سے فوائد ہیں جن سے عام طور پر ہر انسان واقفیت نہیں رکھتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آم کی گٹھلی سے بھی بہت سے فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔
آم کی گٹھلی کو استعمال کرنے کے لئے اسے چھری سے کاٹ لیں جس میں سے ایک ایک نرم بیچ نکلے گا جس کو اپنی ضرورت کے تحت پیس کر یا تیل نکال کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لئے مفید:
آم کی گٹھلی کے پاوڈر کے استعمال سے جسم میں موجود وہ ہارمون ایکٹو ہو جاتے ہیں جو خون میں موجود شوگر کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں اس وجہ سے خون میں شوگر لیول میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔
ہاضمے کے لئے بہترین:
اگر چٹکی بھر آم کی گٹھلی کے پاوڈر کو دن میں دو بار استعمال کریں تو اس سے معدے کو وہ طاقت مل سکتی ہے جس سے وہ اس معدے کی خرابی کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
خشکی کا خاتمہ:
سر کی خشکی کے خاتمے کے لئے آم کی گٹھلی کے بیچوں کا تیل نکال لیں اور اس کو سر پر لگائیں اس سے نہ صرف سر کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بال بھی لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں
جلد کو بہتر بنانے کے لئے:
آم کی گھٹلی کا منہ پر دس منٹ تک مساج کریں اور اس کے بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں اس سے جلد چمک دار ہو گی۔
اسکے علاوہ آم کی گھٹلی کے پاوڈر سے ہر روز صبح منہ دھونے سے نہ صرف رنگ گورا بلکہ جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News