Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹھا کھانا واقع مزاج کو بہتر کردیتا ہے، سائنس کیا کہتی ہے؟

Now Reading:

میٹھا کھانا واقع مزاج کو بہتر کردیتا ہے، سائنس کیا کہتی ہے؟
میٹھا کھانا

ہم شکر کو مزاج بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اثرات بالکل متضاد ہوتے ہیں۔

لوگوں کے مطابق مایوسی اور میٹھی اشیاء کے استعمال کے درمیان تعلق ہوتا ہے لیکن چھ سال تک جنک فوڈ کا استعمال ڈپریشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے اور جنک فوڈ میں شکر کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے۔

 میٹھا کھانا مزاج کو خوشگوار بناتا ہے جبکہ اس کی دوری چڑچڑے پن کا باعث بنتی ہے مگر کیا یہ واقعی درست ہے؟ تو اس کا جواب سائنس نے بتا دیا ہے اور بتایا ہے کہ میٹھے کی خواہش یا شوگر کے مزاج پر اثرات کے درمیان کوئی تعلق موجود نہیں ہے۔

میٹھے اور مزاج کے حوالے سے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھا مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب نہیں کرتا بلکہ یہ لت لوگوں کو ذہنی طور پر سست اور زیادہ تھکاوٹ کا شکار بنادیتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ خیال کہ چینی کا استعمال مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے، دنیا بھر میں بہت مقبول ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ میٹھے مشروبات کا استعمال ذہنی طور پر زیادہ الرٹ ہونے یا تھکاوٹ سے لڑنے کے لیے کرتے ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے دوران محققین نے چینی کے مزاج پر مختلف اثرات جیسے غصہ، ذہنی ہوشیاری، ڈپریشن اور تھکاوٹ وغیرہ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ چینی کی مقدار اور قسم کس طرح مزاج پر اثرات مرتب کرتی ہے جبکہ وہ ذہنی اور جسمانی سرگرمیوں پر مددگار ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے دریافت کیا کہ میٹھا کھانے سے مزاج پر کسی قسم کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے چاہے لوگ جتنی بھی چینی کھالیں۔

انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ درحقیقت یہ لت مثبت کی بجائے منفی اثرات کا باعث بنتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں لوگ زیادہ تھکاوٹ کے شکار اور ذہنی طور پر کم ہوشیار ہوجاتے ہیں۔

[amazonad categoryElectronics”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر