
نرم و ملائم ہونٹ ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں، لیکن اپنے ہونٹوں کو ہائیڈریٹ اور صحتمند رکھنا سب سے اہم ہے۔ ہونٹوں کی جِلد پر تھوڑا سا اضافی دھیان دیا جائے تو آپ کے ہونٹ نرم، گلابی اور صحتمند ہوسکتے ہیں۔
آپ کے ہونٹ آپ کے چہرے پر سب سے زیادہ توجہ مانگتے ہیں کیونکہ یہ جتنے نرم و ملائم ہوتے ہیں اتنے ہی حساس اور نازک ہوتے ہیں اس لئے جلد کے ساتھ ساتھ ان کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے والے ہیں جن سے فوری آپ کے کالے ہونٹ گلابی ہونا شروع ہو جائیں گے اور وہ بھی بہت آسانی سے تو چلیں پھر طریقہ جان لیتے ہیں۔
ہونٹوں کو صاف کرنے کے لئے :
اگر آپ اپنے ہونٹوں کو فوری گلابی بنانا چاہتی ہیں تو اس کے لئے چقندر کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے پیس لیں اب اس میں گلیسرین ملائیں اور اسے ہونٹوں پر لگا لیں، اس سے فوری آپ کے ہونٹ گلابی اور نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایک چھوٹی ڈبیا میں تھوڑا سا زیتون کا تیل لیں اس میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ لیں اب روز رات یہ بام کی طرح ہونٹوں پر لگا کر سوئیں اس سے آپ کے ہونٹ اندرونی طور پر گلابی ہونا شروع ہو جائیں گے اور کچھ ہی دِنوں میں رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔
لاب کی پتیوں کو پیس کر اس میں دودھ شامل کریں اور بام بنا کر رکھ لیں اب اس کو روزانہ ہونٹوں پر لگائیں اور مساج کریں۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News