Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم وقت میں باتھ روم کی صفائی کیسے کی جائے؟

Now Reading:

کم وقت میں باتھ روم کی صفائی کیسے کی جائے؟

باتھ روم گھر میں ایسی جگہ ہے جو کہ ہیمشہ استعمال میں رہتا ہے اور بہت جلدی گندا بھی ہوجاتا ہے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین کو باتھ روم کی صفائی کرنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے کیونکہ اس میں بہت وقت درکار ہوتا ہے اور اس کی صفائی کے بعد مستقل قائم رکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

1۔ دیواروں کی صفائی

باتھ روم کی دیوار پر اگر آئل پینٹ، ٹائلز یا ٹیکسچر پینٹ ہے تو اسے صاف کرنے کے لئے آدھا گلاس پانی میں دو چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، دو چائے کا چمچ سفید سرکہ اور دو چائے کا چمچ لیکوئیڈ سوپ ملائیں اور دیواروں پر اسپرے کریں۔

برتن دھونے والے اسفنج سے رگڑ کر دیواروں کو آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

2۔ ٹائلوں کی صفائی:

باتھ روم کے فرش کی ٹائلوں صفائی کے لئے ایک کپ پانی میں 3 چائے کے چچ بیکنگ سوڈا، تین چائے کے چمچ بوریکس پاؤڈر اور آدھا کپ نمک ملائیں اور فرش پر ہر کونے میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ تھوڑی دیر کے بعد جھاڑو سے رگڑ کر صاف کرلیں، پرانے سے پرانا داغ بھی صاف ہوجائے گا۔

3۔ باتھ روم کو خوبصورت بنانا:

باتھ روم کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے یہاں پر کیکٹس یا چھوٹا اسنیک پلانٹ رکھا جاسکتا ہے جنھیں زیادہ پانی یا سورج کی روشنی کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ باتھ روم میں تازگی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

لیکن اگر ایسا ممکن نہیں تو پلاسٹک کے خوشنما پودے یا بیلیں بھی لگائی جاسکتی ہیں جو مہنگی بھی نہیں ہوتیں اور غسل خانے میں اچھی لگتی ہیں۔

4۔ باتھ روم میں خوشبو کا استعمال:

Advertisement

باتھ روم میں جاکر فوراً محسوس ہونے والی چیز بو ہے۔ اس لئے اچھے اسپرے خریدنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اس کے علاوہ ایسے طریقے اپنائے جائیں جن سے باتھ روم میں مستقل خوشبو رہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر