Advertisement
Advertisement
Advertisement

رات کو سونے سے پہلے نہانے سے آپ کو کونسی 5 بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے؟

Now Reading:

رات کو سونے سے پہلے نہانے سے آپ کو کونسی 5 بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے؟
روزانہ نہانے

ہر انسان پورے دن میں کم سے کم ایک مرتبہ ضرور نہاتا ہے چاہے وہ صبح کے وقت نہائے یا پھر رات کے وقت نہانے کو اپنی عادت بنائے۔

نہانا انسانی صحت کے لئے ضروری ہے کیونکہ نہانے کی وجہ سے دن بھر جسم پر آنے والا پسینہ، گرد اور دیگر جراثیم جسم سے الگ ہوجاتے ہیں ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رات میں سونے سے پہلے نہانے کی عادت  آپ کے لئے کس حد تک فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔

آج ہم اس آرٹیکل میں آپ کو بتائیں گے کہ رات کو سونے سے پہلے نہانے سے آپ کو کونسی 5 بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے؟

1۔ نیند کا مسئلہ:

Advertisement

اگر آپ اپنی نیند کی عادت سے پریشان ہیں کہ آپ کو رات میں دیر سے نیند آتی ہے یا پھر آپ کی نیند پوری نہیں ہوتی ہے تو آپ سونے سے پہلے نہانے کو اپنی عادت بنالیں۔

رات کو نیم گرم پانی سے نہانے سے جسم تیزی سے گرم ہوتا ہے اور اسی تیزی سے ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے میلاٹونن زیادہ خارج ہوتا ہے اور گہری پرسکون نیند آتی ہے۔

2۔ مسلز میں درد:

اگر اپنے مسلز کے درد سے پریشان ہیں تو رات میں سونے سے پہلے نہانے کو اپنی عادت بنالیں۔

مسلز میں ہونے والے درد کو کم کرنے میں رات کو نیم گرم پانی سے نہان کافی بہتر ثابت ہوتا ہے۔

یہ خون کے دوران کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے درد کم ہونے کے علاوہ سوجن بھی کم ہوتی ہے۔

Advertisement

3۔ اضافی کیلوریز:

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ موٹے ہورہے ہیں یا آپ نے رات میں زیادہ کھانا کھالیا ہے تو آپ رات میں سونے سے پہلے نیم گرم پانی سے نہانے کی عادت اپنالیں۔

نیم گرم پانی سے نہانا کیلوریز جلاتا ہےجو پسینے کی صورت باہر آتی ہے ۔

4۔ جلدی امراض سے نجات:

اکثر آپ  نے دیکھا ہوگا کہ انسان جب تھکا ہوا ہوتا ہے تو بغیر منہ دھوئے سوجاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے چہرے کی اسکن خراب ہونے لگتی ہے۔

لیکن اگر ایسا ہے تو آپ رات میں نہانے کو اپنی عادت بنالیں اس سے آپ کے چہرے کی جلد بھی تر و تازہ رہیگی اور آپ کو کوئی جلدی امراض کا سامنا بھی نہیں کرنا پرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر