Advertisement
Advertisement
Advertisement

معدے کی گرمی ختم کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟

Now Reading:

معدے کی گرمی ختم کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟

اکثر و بیشتر اوقات ہمارے معدے میں گرمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے منہ میں چھالے نکل آتے ہیں اور اسکے علاوہ بھی کئی مسائل ہوجاتے ہیں۔

لیکن یہ معدے میں گرمی آخر کیوں ہوتی ہے؟

معدے کی گرمی یا اضافی درجہ حرارت زیادہ تیز نظام ہاضمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جانا ضروری ہوتا ہے ورنہ صحت کے لیے پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ویسے تو اس مسئلے کی کوئی واضح وجہ نہیں مگر کچھ چیزیں ضرور اس کا خطرہ بڑھاسکتی ہیں جیسے مصالحے دار غذائیں، زیادہ کھانا، رات گئے منہ چلانے کی عادت، زیادہ درد کش ادویات لینا، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ۔

شدید گرمی میں امراض پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے جن میں پیٹ کے امراض عام ہیں۔

Advertisement

ماہرین صحت کا کہناہے کہ نوجوان اور بچے پکوڑے، سموسے، برگر اور باہر کی روغنی اشیاء زیادہ شوق سے کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان بیماریوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

اس سے کیسے بچا جائے؟

ماہرین صحت کا کہناہے کہ مرغن کھانوں سے اجتناب اورپھل،سبزیاں ، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھانے سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق شدید گرمی میں روغنی کھانے پینے کی اشیاء سے اجتناب برت کر پھلوں ، سبزیوں، ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ رہتا ہے جس میں متاثرہ فرد کو شدید پسینہ اور چکر آنے لگتے ہیں۔

ڈاکٹرزکے مطابق مرغن اورچٹ پٹی غذاؤں کا استعمال معدے میں تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔

شدید گرمی میں زیادہ گوشت کھانے سے بھی پیٹ خراب ہوسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر