اگر آپ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے گڑ استعمال کرنا بہت فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے اور ایسا گڑلیں جو کیمیکل سے پاک ہو ہر کھانے کے تھوڑا سا استعمال کریں۔
گڑ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ہے جو گنے کے رس کو فقط گرم کرنے سے یا پکا کر حاصل ہوتی ہے۔
گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔
سردیوں کے موسم میں گُڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور کھانسی ، دمہ اور برانکائیٹس وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
گڑ استعمال کرنے کے فائدے:
1۔ کھانے کو ہضم کرتاہے۔
2۔ طبیعت کو نرم کرتا ہے۔
3۔ بلغم کو چھانٹتا ہے ۔
4۔ دمہ، کھانسی اور درد سینہ میں گڑکو کالی مرچ اور ادرک کے ہمراہ پکا کر کھانا بے حد مفید ہے۔
5۔ ہم وزن نمک اور شہد کو کوزہ میں بند کر کے گل حکمت کریں پھر اسے جلا کر چاٹنا کھانسی کے لیے مفید ہے۔
6۔گوشت کو گلانے کے لیے اگر اس میں گڑ ڈال دیا جائے تو جلدی گل جاتا ہے۔
7۔ بعض معجونات میں اطباء اکرام شہد کی بجائے گڑ کا قوام استعمال کرتے ہیں۔
8۔ جسم کو طاقت دیتا ہے اور موٹا کرتا ہے۔
9۔ ایک سال پرانا گڑ خون صاف کرتا ہے اور باہ کو بڑھاتا ہے۔ مگر اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہے۔
10۔گڑ کا استعمال دانتوں اور خون کے لیے مضر ہے۔
11۔گڑ چینی سے زیادہ مفید ہے اور اتنا نقصان دہ نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
