لڑکیون کو اپنے ناخن بڑھانے کا بہت شوق ہوتا ہے جس کے بعد وہ انہیں مزید خوبصورت بنانے کے لئے ان پر رنگ برنگے نیل پینٹ بھی لگاتی ہیں۔
لیکن آج کل نقل ناخنوں کا ٹرینڈ بہت چل گیا ہے کیونکہ اس سے آپ کے اصلی ناخن چھوٹے رہتے ہویں اور آپ کے اصل اضنوں کو کسی قسم کا تقصان بھی نہیں ہوتا ہے۔
حقیقت میں نقلی یا ایکریلک ناحنوں کے استعمال سے ہمارے اصل ناضن کافی حد تک متاثر ہوتے ہیں جبکہ ان کو اتارتے وقت بھی ا و نقصان پہنچ سکتا ہے۔
آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو نقلی ناخنوں کو استعمال کرنے کے چند طریقے بتائیں گے جن سے ہاتھوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
1۔ مصنوعی ناخن پہننے کے دوران جب قدرتی ناخن بڑھتے ہیں تو درمیان کی جگہ بھرنے کے لئے ماہر بیوٹیشن کے پاس جائیں اور خود سے ناخن کاٹنے کی کوشش ہر گز نہ کریں۔
2۔ ایک بار ایکریلک ناخن اتار لینے کے بعد اگلے تین سے چھ مہینے تک دوبارہ نہ پہنیں اور قدرتی ناخنوں کو سانس لینے اور مضبوط ہونے کا وقت دیں۔
3۔ ایکریلک ناخنوں میں کیمیکل کی بہتات ہوتی ہے جو آگ کے قریب جا کر قدرتی ناخنوں اور ان کے نیچے موجود جلد کو جلا سکتے ہیں اس لئے باورچی خانے اور کپڑے دھونے وغیرہ جیسے کاموں کو کرنے کے لئے دستانوں کا استعمال کریں۔
4۔ ایکریلک ناخن کے نیچے فنگس اور بہت طرح کے انفیکشنز پیدا ہوسکتے ہیں اس لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اینٹی بیکٹیریل صابن سے ہاتھ دھوئیں اس کے بعد پانی کو اچھی طرح خشک کریں کیونکہ زیادہ دیر ناخن پانی میں بھیگے رہنے سے بھی فنگس لگ سکتا ہے۔
5۔ ناخن کی ہفتہ وار صاف کرنے کے لئے مینی کیور سیٹ سے نرم بالوں والا برش نکال کر استعمال کریں اور اس برش کو بھی دھو کر خشک کرکے رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
