زیادہ تر خواتین اپنے چہرے اور جلد کے لئے بہت فکر مند رہتی ہیں اور اسکی حفاظت اور اسے اچھا رکھنےکے لئے لاکھوں روپیہ بھی خرچ کرنے کے لئے تیار ہوتی ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی چیز بتائیں گے جس کے استعمال سے نا آپ کے زیادہ پیسے خرچ ہونگے اور نا ہی اس کا کوئی غلط اثر آپ کی جلد پر پڑے گا۔
جِلد کی حفاظت اور شائستگی برقرار رکھنے کے لئے آپ چنے کے آٹے کا استعمال کر سکتے ہیں۔
چنے کا آٹا پروٹین، فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتا ہے یہ سورج اور نقصان دہ ٹاکسن سے ہونے والے نقصان سے لڑتا ہے اور جِلد بہتر بناتا ہے۔
چنے کا آٹا کن طریقوں سے استعمال کیا جائے۔
1۔ چنے کے آٹے کو دودھ میں ملائیں اس میں ہلدی شامل کریں اس کا گاڑھا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگا لیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں اسے ایک ماہ تک استعمال کریں، نکھرا چہرہ پائیں گی۔
2۔چنے کے آٹے کو پانی میں گھول کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں، اور 15 منٹ بعد دھو لیں، آپ محسوس کریں گی کہ جھائیاں اور داغ دھبے کم ہو گئے ہیں۔
3۔ چنے کے آٹے کو پانی میں ملا کر اس میں لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اسے چہرے پر لگا کر کچھ دیر مل کر چھوڑ دیں، اس سے آپ کے چہرے کی رنگت نکھرے گی اور مردہ اسکن سیلز ختم ہوں گے۔
4۔ چنے کا آٹا، 2 سے 3 چائے کا چمچ گرین ٹی اور ایک کپ پکی ہوئی گرین ٹی کو گرینڈ کریں، اور اس کا پیسٹ چہرے پر لگا لیں، اس سے چہرہ ترو تازہ نظر آئے گا۔
5۔ چنے کے آٹے میں کافی اور پانی ملا کر اسے چہرے پر لگائیں تو اس سے چہرے اور گردن پر موجود فاضل چربی کا اخراج ہو گا ساتھ ہی جھائیاں بھی دور ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
