Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانیئے! اسکن کے لئے میک اپ فاؤنڈیشن کی سلیکشن کیسے کی جائے؟

Now Reading:

جانیئے! اسکن کے لئے میک اپ فاؤنڈیشن کی سلیکشن کیسے کی جائے؟

چہرے کی جلد بہت ہی نازک ہوتی ہے جس کے معاملے میں خواتین سب سے زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

چہرے پر کوئی داغ آجائے یا کوئی دانہ نکل آئے  تو خواتین پریشانی کا شکار ہوجاتی ہیں کیونکہ ایسے داغ یا نشانات آسانی سے ختم نہیں ہوتے ہیں۔

اسی لئے خواتین اپنے بیوٹی پراڈکٹس کی سلیکشن کے لئے بہت وقت لیتی ہیں اور اچھے سے جانچ پرتال کرتی ہیں کہ آیا یہ ان کی اسکن کے لئے بہتر ہے یا نہیں۔

لیکن ایک چیز کی سلیکشن میں اکثر مار کھا جاتی ہیں جو کہ فاؤنڈیشن ہے، اس لئے ہم آپ کو آج آپ کو آپکی اسکن کے لئے فاؤنڈیشن کی سلیکشن کیسے کی جائے؟

کیونکہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں فاؤنڈیشن کا درست انتخاب چہرے کو خوبصورت اور شگفتہ بناتا ہے جبکہ غلط انتخاب چہرے کو بد نما بنا دیتا ہے۔

Advertisement

زرد رنگت رکھنے والی خواتین:

پیلاہٹ مائل یا زرد رنگت رکھنے والی خواتین کو گلابی یا ہلکے اورنج شیڈ کے امتزاج والی فاؤنڈیشن استعمال کرنی چاہیے۔

اس رنگ کی فاؤنڈیشن لگانے سے انکے چہرے کی رنگت باقی جلد کی رنگت سے متضاد نہیں لگے گی۔ اسکے علاوہ پیلاہٹ مائل براؤن اور گلابی فاؤنڈیشن کو مکس کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس سے چہرے پر قدرتی تازگی اور گلابی پن کا احساس پیدا ہو گا۔

گوری رنگت والی خواتین:

گورے رنگ پر ہر طرح کا میک اپ ہو جاتا ہے لیکن اگر کندمی رنگت والی خواتین میک اپ کے معاملے میں سلیقے سے کام نہ لیں تو انکا چہرہ بد نما اور رنگ سیاہ نظر آنے لگتا ہے۔

Advertisement

گندمی رنگت والی خواتین کو چاہیے کہ فاؤنڈیشن خریدتے وقت اسے اپنے ہاتھ یا ماتھے پر لگا کر چیک کر لیں اور ایسی فاؤنڈیشن خریدیں جو انکی رنگت سے تھوڑی سی فیئر ہو۔

سیاہ رنگت والی خواتین:

سیاہ رنگت والی خواتین کو ہلکے نارنجی شیڈ کی فاؤنڈیشن لینی چاہیے، اس سے ان کے چہرے پر صحت مند تازگی کا تاثر ابھرے گا ۔

انہیں بیس کی مدد سے رنگ گورا کرنے کی کوشش بالکل نہیں کرنی چاہیے ،اس سے انکی رنگت مزید خراب لگنے لگتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر