
ہر گھر میں کپڑے دھوئے جاتے ہیں لیکن بارشوں کے موسم میں کپڑے د ھونا کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا تھا۔
لیکن اگر آپ نے کپڑے دھوئے ہیں اور اچانک بارش ہوجاتی ہے تو پھر کپڑے جلدی نہیں سوکھتے ہیں اور بارش کے پانی کی بدبو بھی کپڑوں میں بس جاتی ہے۔
اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے اور کیوں اس سے بچنا ضروری ہے یہ آج اس آرٹیکل میں جانیں گے۔
ویسے تو گھروں کے اندر پنھکے کی ہوا کی مدد سے کپڑے سکھانا بہت بڑی بے وقوفی ہے کیونکہ اس سے گھر کی نمی میں تیس فیصد اضافہ کرلیتے ہیں جو دمے کو بڑھاوا دیتا ہے۔
گھر کے اندر کپڑے سکھانے سے کپڑوں میں فنگس بھی لگ سکتا ہے جو جلد پر مختلف انفیکشن پیدا کرنے کے علاوہ الٹی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اسکے علاوہ گھر کے اندر کپڑے سکھانے سے ردعمل کے طور پر مختلف بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔
لیکن اگر آپ کی واشنگ مشین میں کپڑے خشک کرنے کا آپشن موجود ہے تو اسے استعمال کریں یا اس کے علاوہ کپڑوں کو ایسے کمرے میں سکھائیں جہاں ایک کھڑکی لازمی موجود ہو۔ پنکھا تیز کردیں اور کھڑکی کھول دیں تاکہ صرف اور نمی سوکھ کر باہر نکل جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News